اسلام آباد(وقائع نگار) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملکی تباہی کا باعث بننے والی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا۔مارگلہ ایونیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم نے دو انتہائی اہمیت کے حامل پراجیکٹس کا افتتاح کیا، ان منصوبوں کا افتتاح ایک تسلسل ہے، شہباز شریف نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے اور ملک کو ڈیفالٹ سے نکالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک حکومت ملک کی تباہی کا باعث بن رہی تھی، اب فتنے کا ادراک اور شناخت ہو چکی ہے، میں پوچھتا ہوں کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے والے لوگ کہاں ہیں؟ ہمارے دور میں پوری دنیا کے اخبار لکھ رہے تھے کہ پاکستان ایشین ٹائیگر بننے جا رہا ہے، ہم نے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان آگے بڑھا 12 اکتوبر کسی نہ کسی شکل میں آ جاتا ہے، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، ترقی کا عمل 2018 سے شروع ہوگا، آج ہماری سب کی ذمہ داری ہے کہ اس موقع پر پاکستان کی خدمت کرنے والی جماعت کا ساتھ دیا جائے۔
Trending
- برج خلیفہ کے لیے آر جی بی ڈبلیو آپ گریڈڈ لائٹنگ کی تکمیل
- آپ کو چاند کے مرحلے اور رات کی قسم کے بارے میں معلوم ہے۔
- ڈسکہ میں نندوں اور ساس کے بہو کو قتل کرنے کا واقعہ
- “Illuminati: حقیقت یا افسانہ؟”
- سرد موسم میں نزلہ زکام سے بچنے کے طریقے
- مصنوعی ذہانت کی مکمل کہانی
- حسن ابدال ، پولیس اور نامعلوم اغواءکاروں میں مبینہ پولیس مقابلہ
- بالی ووڈ اداکار گووِندا نے خود کو گولی مارلی
- سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری
- منڈی بہاوالدین سب انسپکٹر رضا الہی کی زبردست کاروائی
ملک تباہی کی ذمہ دار حکومت کو آئینی طریقہ سے ہٹایا۔۔رانا ثناء اللہ
Prev Post
Comments are closed.