راولپنڈی(بیورورپورٹ )سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کواپنی مقبولیت کاعلم ہے اس لئیوہ الیکشن کیطرف جانے سیگریزاں ہیں ایسےآڑھت کی دکان بھی نہیں چلتی جسطرح یہ ملک چلا رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستانی سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں تو غیر ملکی خاک آئیں گے، سیاسی استحکام کے بغیر کوئی سرمایہ کاری نہیں آسکتی، وزیر خزانہ سفارت کاروں کی منت سماجت پر آگئے ہیں، حکومت کا بیس کیمپ، بینک اکانٹس اور جائیدادیں دبئی اور لندن میں ہیں، پہلے وہ واپس لائیں۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ معاشی معاملات حل ہوئے نہ ہی سیاسی استحکام آیا، آئی ایم ایف نے گھاس ڈالی نہ دوست مالک کام آئے، اس لیے معاشی بحالی کے قومی پلان کے لیے سپیشل کونسل قائم کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو مال بنانے اور ڈنگ ٹپانے سے فرصت نہیں، آئی ایم ایف کے بیل آٹ پیکج میں صرف ایک ہفتہ رہ گیا ہے، ڈیفالٹ کاخطرہ ابھی ٹلا نہیں، آئی ایم ایف سے دسمبرتک کچھ نہیں ملیگا، ایل این جی کا بھی مسئلہ بنے گا۔انہوں نے کہا وزیراعظم کا 80 ارب روپے کا صوابدیدی فنڈ اور چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں اضافہ شرمناک ہے، عوامی اور بے ساکھیوں کی سیاست میں فرق ہوتا ہے، حکومت دنیا میں خیرات ،بھیک اور ادھار مانگنے والوں کے نام سے متعارف ہے، نوازشریف جتنی مشکل سے باہر گئے اتنی جلدی سے نہیں آئیں گے۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی میئر اور باغ جیسے ہی قومی الیکشن کرائیں گے، دھاندلی نہیں دھاندلا ہوگا، پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ نورا کشتی کررہی ہیں، فائدہ پی پی پی اٹھارہی ہے اور رسوائی ن لیگ کا مقدر ہے، یہ اپنے منی لانڈرنگ کیسز ختم کرانے آئے تھے غریب کی خدمت نہیں۔
Trending
- اربوں روپے سے بنائی گئی اسلام آباد ہائیکورٹ کی چھتیں پانی سے ٹپکنے لگیں
- ایران نے 550 بیلسٹک میزائل ، ایک ہزار ڈرون داغے ، 28 شہری ہلاک ، 3 ہزار زخمی ہوئے ، اسرائیلی حکام
- جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ، محکمہ واسا کا ہائی الرٹ جاری ، رین ایمرجنسی نافذ
- اسلام آباد ، 18 سالہ لڑکے کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- راولپنڈی ، مون سون الرٹ ، پہلی بارش نے ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کا پول کھول دیا
- سعودی ولی عہد کا وزیراعظم شہباز شریف کو فون ، حالیہ تنازعے کے پرامن حل کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف
- ایف آئی اے کارروائی ، کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال ، میپکو ملازم گرفتار
- راولپنڈی ، سی ای او ایجوکیشن امان اللہ خان کا دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور
- اسلام آباد سے پیپر ملبری کے درختوں کا خاتمہ اولیں ترجیح ، سی ڈی اے
- ایرانی صدر کا حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی مستقل اور اصولی حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ
ملک کو آڑھتی کی دوکان کی طرح چلایا جا رہا ۔۔شیخ رشید
Prev Post
Next Post
Comments are closed.