لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو فتنہ فساد کی نہیں اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، 9مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفرکردارسزا ملنی چاہیئے۔سُنو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین اوراس کے مشیروں نے کام کرنے والوں پر جعلی مقدمات بنائے، پاکستان کی ترقی کو فتنہ فساد نے روکا، پاکستان کو فتنہ فساد کی نہیں اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے، 9 مئی کے واقعات پر دل رنجیدہ ہے، جو لوگ بھی اس میں ملوث ہیں ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جانا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، پاکستان ہر میدان میں سرخرو ہوگا، کوشش ہے پاکستان دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد وطن واپس جاکر ملک وقوم کی خدمت کروں گا، عوام کی خدمت کا سفر وہیں سے شروع کروں گا جہاں سے اس کو چھوڑا تھا، وطن واپسی کیلئے مشاورت ہورہی ہے، مشاورت کے بعد وطن واپسی کا اعلان کیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی آئندہ ماہ وطن واپسی کا امکان بتایا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف جولائی کے آخر یا اگست کے شروع میں پاکستان واپس آ سکتے ہیں۔ نوازشریف شہباز شریف کے ساتھ دبئی جائیں گے۔نوازشریف دبئی میں قیام کریں گے یا پھر سعودی عرب بھی جا سکتے ہیں۔ نوازشریف کی وطن واپسی کے لیے قانونی ٹیم نے گوہیڈ دے دیا۔ نوازشریف 19 نومبر 2019 کو علاج کے لیے برطانیہ روانہ ہوئے تھے۔ سابق وزیراعظم کی وطن واپسی سے پہلے سپریم کورٹ سے تاحیات نااہلی کی سزا ختم کروانے کی پٹیشن دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ نوازشریف کی وطن واپسی اور آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے تناظر میں سابق وزیراعظم کی تعلیمی اسناد اکٹھی کرنے اور ٹیکس وغیرہ کے معاملات کلئیر کیے جانے کا عمل جاری ہے۔
Trending
- آئی ایس ایس آئی نے چائنا میڈیا گروپ کے تعاون سے “چائنا ان سپرنگ: چائنا آپر چونیٹی شیئرڈ بائی دا ورلڈ” کے موضوع پر سیمینار کی میزبانی کی
- جعفر ایکسپریس حملہ: حقائق اور ردعمل سامنے آنا چاہئے
- تجاوزات کے خاتمہ کے لئے تاجر نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے ۔ اجمل بلوچ
- اسلام آبادپولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری
- کرکٹ کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے گا
- چیمپئنز ٹرافی2025ء
- سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران کا راجہ عظیم الحق مہناس کے والد کی وفات پراظہارتعزیت
- آسٹریلیا پاکستان میں خواتین کی بلائنڈ کرکٹ کو سپورٹ کر رہا ہے
- جامعہ ہری پور میں ایک یادگار دن
- آئی ایس ایس آئی نے کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے انٹرنز کے ساتھ کشمیر کے موضوع پر ایک سیشن کا انعقاد کیا
ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے ،فساد کی نہیں۔۔۔نواز شریف
Prev Post
Comments are closed.