کراچی(بیورورپورٹ )نواب آف ریاست جونا گڑھ محمد جہانگیر خانجی انتقال کر گئے، نواب محمد جہانگیر کو گزشتہ روز کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔نواب محمد جہانگیر خانجی کی نماز جنازہ کل بعد از نماز جمعہ جونا گڑھ ہاس کراچی میں ادا کی جائے گی، نواب آف جونا گڑھ کی وفات پر سیاسی، سماجی اور علمی شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی وفات کو ملک اور ان کے خاندان کیلئے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا ہے کہ نواب آف جوناگڑھ محمد جہانگیر خانجی نے اپنی ساری زندگی جونا گڑھ ریاست کی آزادی کیلئے وقف کئے رکھی اور جدوجہد کو جاری رکھا، نواب محمد جہانگیر خانجی اپنا ریاستی حق حاصل کرنے کیلئے کوشاں رہے۔
Trending
- چند گنڈاسے، چند للکاریں… اور پھر خاموشی: پنجابی سینما کا زوال
- طلاق اوراطلاق
- کامیابی کی کنجی
- خوفناک حادثہ: اسکول جاتے ہوئے دو بچے جاں بحق، والد اور ایک بیٹا زخمی
- کھلابٹ میں شخص کنویں میں گر گیا، ریسکیو 1122 کا کامیاب آپریشن
- متوقع فلڈ سیزن 2025کے پیشِ نظر پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ
- پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 اوکاڑہ
- ریسکیو 1122 سندھ کی بروقت کارروائی: خیرپور میں دو مسافر کوچز کا تصادم، دو جاں بحق، 40 زخمی
- ریسکیو 1122 کی سال 2025 کی پہلی پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد
- ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی: 70 فٹ گہرے کنویں میں گرنے والا شخص زندہ بچا لیا گیا
Comments are closed.