اسلام آباد(زور آور نیوز)نگران وزیراعظم کے تقرر کے معاملے پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی اور پی ڈی ایم جماعتوں کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج اتحادی اور پی ڈی ایم رہنماں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو ، مولانا فضل الرحمان کو دعوت بھجوا دی گئی ہے، خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی، ساجد میر، اویس نورانی کو بھی دعوت پر بلایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمل ولی خان، عبدالمالک بلوچ، آفتاب شیرپا بھی اجلاس و عشائیہ میں شرکت کریں گے، اجلاس سے قبل مولانا فضل الرحمان وزیراعظم سے پارٹی رہنماں کے ہمراہ الوداعی ملاقات کریں گے، ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام کے سابق ارکین پارلیمنٹ شرکت کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اتحادیوں سے نگران وزیر اعظم کے ناموں پر مشاورت بھی کریں گے، اتحادیوں سے مشاورت کے بعد وزیر اعظم اپوزیشن لیڈر کو اعتماد میں لیں گے۔
Comments are closed.