نگران وزیر اعظم کا فیصلہ لندن سے ہو گا،اپوزیشن لیڈر کٹھ پتلی ہیں ۔شاہ محمود قریشی

Newly-appointed Pakistani Foreign Minister Shah Mahmood Qureshi addresses the media on his first day at the Foreign Ministry in Islamabad on August 20, 2018. (Photo by FAROOQ NAEEM / AFP)

لاہور(زور آور نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہی پارٹی چیئرمین ہیں اور رہیں گے، جیل میں وکلا کے ذریعے چیئرمین سے رابطہ ہو گا تو رہنمائی لیتے رہیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس کے فیصلے میں کافی قانونی سقم ہیں، چیلنج کریں گے، راجہ ریاض من پسند اپوزیشن لیڈر ہیں، وہ ایک ہی جان اور دو قالب ہیں، نگران وزیراعظم کا فیصلہ لندن سے آئے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی حلقہ بندی الیکشن میں تاخیر کی حکمت عملی ہو سکتی ہے، حکومتی حلیف بی این پی مینگل نے مردم شماری کو مسترد کیا، سپریم کورٹ بار نے اسے عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ملک کو معاشی اور سیاسی عدم استحکام سے باہر نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مردم شماری کے نتائج مئی میں آ چکے تھے، مشاورت سنت بھی ہے، اس میں برکت بھی ہے اور یہ جمہوریت بھی
انہوں نے کہا کہ فیصلے آئین اور قانون کے مطابق ہوتے ہیں، جو فیصلہ آیا ہے اسے ہم چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

Comments are closed.