نگران وزیر اعظم کی تقرری کے لیے راجہ ریاض اور شہباز شریف کی ملاقات طے

لاہور(زور آور نیوز)نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر مشاورت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات طے پا گئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی ذاتی مصروفیات کے باعث آج ملاقات نہیں ہوگی، راجہ ریاض کل وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ملاقات میں نگران وزیراعظم کے نام پر حتمی مشاورت کی جائے گی، شہباز شریف اور راجہ ریاض کی جانب سے تین، تین نام دیئے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نام پر اتفاق ہونے کے بعد مشترکہ طور پر باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

 

Comments are closed.