نگران وزیر اعظم کے لیے شہباز شریف کی زرداری اور نواز شریف سے ٹیلی فونک مشاورت

اسلام آباد(زور آور نیوز)نگران وزیراعظم کے تقرر کے معاملے پر مشاورت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں نگران وزیراعظم کیلئے مجوزہ ناموں اور نگران سیٹ اپ پر مشاورت کی گئی اور آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیراعظم کے تقرر کا عمل مکمل کرنے پر اتفاق ہوا۔نواز شریف اور آصف زرداری نے تمام نام آج اتحادیوں کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کا آج مشاورت کا بھی امکان ہے۔قائد حزاب اختلاف راجہ ریاض کی صدارت میں اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کا اجلاس بھی ہوگا۔

 

Comments are closed.