ن لیگ نے الیکشن پر مشاورت شروع کر دی

لاہور (سپیشل رپورٹر)ن لیگ نے انتخابات کیلئے امیدواروں کے نام مانگ لیے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت نے پنجاب انتخابات کیلئے مقامی قیادت سے امیدواروں کے نام مانگے ہیں،صوبائی قیادت نے بہترین امیدواروں کے نام ارسال کرنے کی ہدایت کی،جبکہ مسلم لیگ ن کیلئے فعال کردار ادا کرنے والے کارکنوں کے نام بھی مانگے گئے ہیں۔ذرائع ن لیگ کے مطابق گوجرانوالہ سے 6 قومی اور 14 صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی لسٹ صوبائی قیادت کو ارسال کر دی گئی ہے۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا حتمی فیصلہ مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کرے گا۔ یاد رہے کہ آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا 14 اگست سے قبل وطن واپسی کا پلان ملتوی ہو گیا ہے۔پارٹی رہنماں کی جانب سے نواز شریف کو 14 اگست تک وطن واپس آنے کی تجویز دی گئی تھی تاہم نواز شریف کی ماہ اگست کے آخر یا ستمبر کے وسط میں وطن واپس آنے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔نواز شریف کی قانونی ٹیم سے تمام قانونی پہلوں پر تبادلہ خیال کرنے کا عمل جاری ہے۔ سعودی عرب میں میاں نواز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ طے کی جائے گی۔ جب کہ مسلم لیگ (ن) نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے لئے متحرک ہونے کا فیصلہ کیا۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے تنظیمی عہدیداروں کا اجلاس 14مئی کو پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹان میں طلب کیا۔ پنجاب بھر سے تنظیمی عہدیداروں جن میں ڈویژنل صدور اور جنرل سیکرٹریز سمیت دیگر شامل ہیں کو اجلاس میں شرکت کے احکامات جاری کئے گئے،ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ تنظیمی عہدیداروں کی مشاورت سے انتخابات کے لیے مضبوط امیدواروں کے چنا پر مشاورت کریں گے۔

Comments are closed.