وزیر اعظم شہباز شریف آج ارکان سینٹ و قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے

اسلام آباد(زورآور نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کی الوداعی ملاقاتیں کا سلسلہ جاری ہے، آج ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آفس کی جانب سے تمام ارکان پارلیمنٹ کو دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف سیاسی رہنماں سے نگران سیٹ پر مشاورت بھی کریں گے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا اور عسکری قیادت کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا، وزیر اعظم کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں تمام سروسز چیفس نے شرکت کی، شہباز شریف نے وزیر اعظم ہاس آمد پر عسکری قیادت کا خیر مقدم کیا۔ذرائع کے مطابق عشائیے کے دوران وزیر اعظم نے فورسز کے سربراہان کی کارکردگی کو سراہا اور ملک و قوم کیلئے خدمات پر ان کی تعریف کی، شہباز شریف کی جانب سے پہلی الوداعی دعوت سروسز چیفس کے اعزاز میں دی گئی ہے۔

 

 

Comments are closed.