اسلام آباد(وقائع نگار) پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری نے بلوچستان ہائیکورٹ کے 5 ججز مستقل کرنے کی منظوری دے دی۔پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، کمیٹی نے جسٹس اقبال کاسی، شوکت رخشانی، گل حسن ترین، عامر نواز رانا اور سردار احمد حلیمی کو مستقل کرنے کی منظوری دی۔کمیٹی کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ کے تین ججز کی خلاف میرٹ ہونے کے باعث مستقلی کی منظوری نہیں دی گئی، جسٹس فضل سبحان، شاہد خان اور ڈاکٹر خورشید کا معاملہ واپس بھجوا دیا گیا ہے۔
Comments are closed.