اسلام آباد(وقائع نگار) پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان ایک اور تنازع کھڑا ہوگیا، پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے ساتھ اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں میں نظرانداز کرنے کا گلہ کر دیا۔انچارج پی پی پی سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد سید سبط الحیدر بخاری نے وفاقی وزیر برائے پلاننگ احسن اقبال کو خط لکھ دیا، جس میں پیپلز پارٹی اسلام آباد میں لوکل گورنمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں میں پیپلز پارٹی کو نظر انداز کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔سید سبط الحیدر بخاری نے لکھا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں میں نظر انداز کیا جا رہا ہے، مقامی ترقیاتی منصوبوں میں پیپلز پارٹی سے مشاورت نہیں کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ جامع طرز حکمرانی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کی حامی رہی ہے، پارٹی کے نمائندے اسلام آباد کے مکینوں کے تحفظات دور کرنے اور ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں۔سید سبط الحیدر بخاری نے کہا کہ بطور وزیر برائے منصوبہ بندی اس معاملے کی نگرانی کریں، یقینی بنائیں کہ مقامی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبوں میں پیپلزپارٹی کو شامل کیا جائے اور مشاورت کی جائے۔انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ یقین ہے کہ آپ ہمارے خدشات پر سنجیدگی سے غور کریں گے اور مناسب اقدامات کریں گے
Trending
- رہائشی علاقوں میں ماربل فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کیس کی سماعت ملتوی
- سینیٹ کمیٹی میں ایم ایل ون منصوبے کی فنڈنگ اور قرض منظوری پر تشویش
- کسٹم ہاؤس بلوچستان چاندی کی اینٹیں بدلنے کے بعد اب آج گودام میں پراسرار آتشزدگی، بڑے اسکینڈل کا خدشہ
- بشریٰ بی بی کی صحت پر تحریک انصاف کا شدید ردِعمل، خفیہ اسپتال منتقلی پر سوالات
- اسلام آباد پولیس کی مؤثر کارروائیاں، 2026 کے ابتدائی چار ماہ میں جرائم میں تاریخی کمی
- اسرائیل کی غزہ میں جارحیت پر عالمی خاموشی
- ریاستہائے امریکہ
- وائٹ ہاؤس کے سالانہ صحافتی ڈنر میں فائرنگ، ڈونلڈ ٹرمپ بال بال بچ گئے، محفوظ مقام پر منتقل
- بدمست ہاتھی
- اسلام آباد معاہدہ: پاکستان کی سفارتی پیش رفت
پی ڈی ایم ٹوٹنے کے قریب
Prev Post
Comments are closed.