لاہور(سپیشل رپورٹر) اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ کر لیا،اینٹی کرپشن کے سپیشل جج علی رضا اعوان نے چودھری پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت اینٹی کرپشن کی طرف سے سپیشل پراسیکیوٹر عبدالصمد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی اس مقدمہ میں براہ راست ملزم ہیں ، عدالت ضمانت خارج کرنے کا حکم دے۔چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے وکیل رانا انتظار نے دلائل میں کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا مقدمے میں کوئی کردار نہیں، عدالت ضمانت منظور کرنے کا حکم دے، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دلائل مکمل کر لیے، دیکھتے ہیں فیصلہ آج کرنا ہے یا کل۔
Comments are closed.