ڈالر تمام ریکارڈ توڑ گیا،تاریخ کی بلند ترین سطع پر پہنچ گیا

لاہور(زور آور نیوز)امریکی ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، اوپن مارکیٹ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔آج بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ پاکستانی روپے کی بے قدری برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 315 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 87 پیسے اضافے کے ساتھ 299 روپے کا ہو گیا تھا، اس سے قبل انٹر بینک میں ڈالر 11 مئی کو 298 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں 23 روپے 56 پیسے کا اضافہ ہوا، روپے کی قدر میں 4 جولائی سے اب 7.9 فیصد کی کمی ہوئی۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے مہنگا ہوکر 312 روپے کا ہو گیا تھا جبکہ نگران حکومت کے 11 روز میں ڈالر تقریبا 10 روپے مہنگا ہوا جبکہ صرف 8 کاروباری روز میں روپے کی قدر 3 فیصد سے زائد گر چکی ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق بیرونی کمپنیز پر ڈالرز میں منافع باہر لے جانے پر بھی پابندی ہٹنے اور امپورٹ پر تمام پابندیاں ختم کرنے سے روپے کی قدر پر دبا بڑھ گیا ہے۔

 

Comments are closed.