ڈالر کی اونچی اڑان برقرار،300سے تجاوز کر گیا

کراچی(زور آور نیوز)امریکی کرنسی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 61 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 300 روپے 25 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 299 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 47 ہزار 723 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

 

Comments are closed.