لاہور(سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی نے کراچی میئر کے انتخاب کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کے باہر احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی اسراج الحق نے کہا ہے کہ طویل جدوجہد کے بعد کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ہوا، کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا، لوگوں نے سیاست سے بالاتر ہوکر ترازو پر ٹھپہ لگایا، کراچی کے عوام نے شہر کے حقوق کی خاطر ہم پر اعتماد کیا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پھر الیکشن کے نام پر سلیکشن دیکھی گئی، 15 جون کو 30 ممبران غائب کیے گئے، پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت نے کراچی کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا، یہ الیکشن پیپلز پارٹی نے نہیں جیتا، یہ اغوا برائے تاوان کی طرح کارروائی کی گئی ہے، جمہوریت کو کراچی کی گلیوں میں دفنانے کی کوشش کی گئی۔سراج الحق نے کہا پاکستان فساد اور افراتفری کا شکار ملک ہے، ان پارٹیوں کی وجہ سے آئینی، معاشی اور سیاسی بحران ہے، آپ یہ مینڈیٹ ہضم نہیں کر سکیں گے، ہم عدالتوں اور گلیوں، چوراہوں میں آپ کا پیچھا کریں گے، ہم کراچی کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہر صورت میں چوری کرنے والوں سے چوری کا مال لے کر عوام کو واپس کریں گے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن جماعت اسلامی کی درخواست پر ریسپانس نہیں دے سکا، اس الیکشن کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنا وقار ختم کردیا، 23 جون کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کے سامنے عوامی احتجاج ہوگا۔
Trending
- رہائشی علاقوں میں ماربل فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کیس کی سماعت ملتوی
- سینیٹ کمیٹی میں ایم ایل ون منصوبے کی فنڈنگ اور قرض منظوری پر تشویش
- کسٹم ہاؤس بلوچستان چاندی کی اینٹیں بدلنے کے بعد اب آج گودام میں پراسرار آتشزدگی، بڑے اسکینڈل کا خدشہ
- بشریٰ بی بی کی صحت پر تحریک انصاف کا شدید ردِعمل، خفیہ اسپتال منتقلی پر سوالات
- اسلام آباد پولیس کی مؤثر کارروائیاں، 2026 کے ابتدائی چار ماہ میں جرائم میں تاریخی کمی
- اسرائیل کی غزہ میں جارحیت پر عالمی خاموشی
- ریاستہائے امریکہ
- وائٹ ہاؤس کے سالانہ صحافتی ڈنر میں فائرنگ، ڈونلڈ ٹرمپ بال بال بچ گئے، محفوظ مقام پر منتقل
- بدمست ہاتھی
- اسلام آباد معاہدہ: پاکستان کی سفارتی پیش رفت
Comments are closed.