ہری پور
تھانہ کھلابٹ کی حدود پڈھانہ میں مدرسہ کے کنویں سے 50 سالہ چوہدری عبادت علی سکنہ محلّہ موچی باندا، حضرو ضلع کی لاش برآمد ہوئے۔
واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی خصوصی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آپریشن شروع کر دیا۔
150 فٹ گہرے کنویں میں پانی ہونے کے باعث خانپور سے غوطہ خور ٹیم کو آپریشن کرنے کیلئے طلب کیا گیا۔
ریسکیو 1122 کی خصوصی ٹیم اور غوطہ خور ٹیم نے 2 گھنٹے کے مسلسل کامیاب آپریشن کے بعد کنویں سے نکال کر ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی نے صبح کے اوقات میں کنویں میں چھلانگ لگائی۔
ترجمان ریسکیو 1122 ہری پور
Comments are closed.