پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ (ریسکیو 1122) فیصل آباد
فیصل آباد کے علاقے مکوآنہ سے خانوآنہ بائی پاس روڈ پر پی ایس او پمپ کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک ہیوی 22-ویلر ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں دو معصوم بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کے والد اور ایک بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔
متاثرین کی تفصیلات:
– محمد اقبال ولد نوشیر، عمر 34 سال (شدید زخمی، الائیڈ 2 ہسپتال منتقل)
– عاطف ولد محمد اقبال، عمر 12 سال (شدید زخمی، الائیڈ 2 ہسپتال منتقل)
– نعمان ولد محمد اقبال، عمر 11 سال (موقع پر جاں بحق)
– سفیان ولد محمد اقبال، عمر 6 سال (موقع پر جاں بحق)
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں الائیڈ 2 ہسپتال منتقل کیا۔ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments are closed.