اسلام آباد (وقائع نگار) استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ گینگ آف فائیو کی سرغنہ بشریٰ بی بی تھیں اور میں گینگ آف فائیو کا شکار رہی ہوں۔انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیٹ ایڈجسمنٹ کسی کی خواہشات پر نہیں ہونی اور جب انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوگا تو اس وقت ہماری پارٹی اس پر فیصلہ کرے گی۔استحکام پاکستان پارٹی ایک علیحدہ شناخت اور منشور لےکر عوام کے دروازے پر دستک دے گی۔ہم نے اس نطام کو بدلنے کی کوشش کی تاہم بدلنے میں کامیاب نہیں ہوئے لیکن ہم نے سسٹم کو بدلنا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں گینگ آف فائیو کی شکار رہی ہوں اور گینگ آف فائیو کا حصہ بننا ہمارے لیے مشکل تھا۔گینگ آف فائیو کا ٹارگٹ اور ایجنڈا اپنی ذات کے ساتھ جڑا ہوا تھا۔ہائی جیکر ٹولہ اور یرغمالی گینگ کے حوالے میں نے عمران خان کو واٹس ایپ کیا تو انہوں نے وہی واٹس ایپ عثمان بزدار کو بھیجا،ان سب کا سرغنہ بشریٰ بی بی تھیں۔اس سے قبل بھی فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہاتھا کہ بشریٰ بی بی کے کہنے پر عمران خان فیصلہ بدل دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے مجھے ہدایات آتی تھیں،ان کا سیاست میں بھی کردار تھا اور فیصلے یوٹرن بھی ہو جاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان خود اپنے آپ کے دشمن ہیں اور کوئی نہیں، وہ کہتے تھے میں کلا ہی کافی ہاں، پی ٹی آئی انوکھی سیاسی جماعت تھی جس میں ایک شخص کی ڈکٹیشن چلتی تھی۔جب کہ صحافی نے عمران خان سے علیم خان اور فردوس عاشق اعوان کے بشری بی بی پر لگائے گئے الزامات سے متعلق پوچھا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں ہمیشہ یہ سوچتا ہوں کہ انسان کتنا گر سکتا ہے۔
Trending
- اربوں روپے سے بنائی گئی اسلام آباد ہائیکورٹ کی چھتیں پانی سے ٹپکنے لگیں
- ایران نے 550 بیلسٹک میزائل ، ایک ہزار ڈرون داغے ، 28 شہری ہلاک ، 3 ہزار زخمی ہوئے ، اسرائیلی حکام
- جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ، محکمہ واسا کا ہائی الرٹ جاری ، رین ایمرجنسی نافذ
- اسلام آباد ، 18 سالہ لڑکے کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- راولپنڈی ، مون سون الرٹ ، پہلی بارش نے ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کا پول کھول دیا
- سعودی ولی عہد کا وزیراعظم شہباز شریف کو فون ، حالیہ تنازعے کے پرامن حل کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف
- ایف آئی اے کارروائی ، کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال ، میپکو ملازم گرفتار
- راولپنڈی ، سی ای او ایجوکیشن امان اللہ خان کا دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور
- اسلام آباد سے پیپر ملبری کے درختوں کا خاتمہ اولیں ترجیح ، سی ڈی اے
- ایرانی صدر کا حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی مستقل اور اصولی حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ
Comments are closed.