ہم بحیثیت معاشرہ مردوں کو بالکل نہیں سراہتے: نادیہ افگن

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ افگن کا کہنا ہے کہ دنیا میں باپ سے بڑھ کر کوئی بے لوث محبت نہیں کرتا لیکن ہم بحثیت معاشرہ کبھی انہیں سراہتے نہیں ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ایک آدمی اپنے اہلِ خانہ کی خاطر روزگار کمانے کے لیے صبح گھر سے نکلتا ہے اور رات کو واپس آتا ہے، وہ اپنی اولاد کے لیے کماتا ہے اور گھر آ کر اپنا سب کچھ اپنی اولاد، بیوی، اپنے اہلِ خانہ کو دے دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرد اپنے لیے کچھ نہیں رکھتے سب کچھ اپنے گھر والوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خرچ کر دیتے ہیں، بیشتر گھروں میں تو بیویاں ہی اپنے شوہروں کی ضروریات کا خیال رکھ رہی ہوتی ہیں ورنہ انہیں اپنا خیال بھی نہیں ہوتا۔

Comments are closed.