راولاکوٹ (آصف اشرف)جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبر اور راولاکوٹ انجمن تاجران کے صدر عمر نزیر کشمیری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں آج سے شروع تحریک کی ہم مکمل اور غیر مشروط حمایت کرتے ہیں اگر گلگت بلتستان ایکشن کمیٹی کے مطالبات فوری تسلیم نہ ہوئے تو ہم باہم مل کر دونوں خطوں سے تحریک آگے بڑھا ئیں گئے ہمارے مسائل سانجھے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق چودھری اور فیصل راٹھور سمیت چند وزراء دیانت داری سے مسلہ حل کرنے کوشاں ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر کی نیت پر شک نہیں لیکن کچھ وزراء سازش کر رہے ہیں وہ حالات خراب کرنا چاہتے ہیں چودہ روز کے بجائے آٹھ جنوری تک انیس روز ہم نے مہلت دی ہے اب اس کے بعد کوئی مہلت نہیں دیں گے ہمارے پاس بے شمار آپشن موجود ہیں اب جو بھی اقدام اٹھائیں گے آخری اور فیصلہ کن ہوگا لوگ بجلی بلز بائی کاٹ جاری رکھیں ان خیالات کا اظہار عمر نزیر کشمیری اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے دوسرے ممبر صدر ٹرانسپورٹ یونین آزا د کشمیر سجاد خان نے کچہری چوک میں بڑے جلسہ سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر عمر نزیر کشمیری نے کہا کہ ہم نے مزاکرات اس لیے کیے کہ کل یہ نہ کہا جائے کہ ہم ہٹ دھرم ہیں اور جموری قدروں پر یقین نہیں رکھتے بجلی ٹیرف پر ڈیڈ لاک پیدا ہے دو روپیہ پنتالیس پیسہ یونٹ واپڈا سے ہماری حکومت بجلی خریدتی ہے اور میٹنگ میں جھوٹے اعداد و شمار سامنے لائے گئے کہ ہمیں سترہ روپیہ یونٹ کے قریب بجلی پڑتی ہے ہم غریبوں کے ٹیکسوں پر بیوروکریسی کو مزید عیاشی نہیں کرنے دیں گے عمر نزیر کشمیری نے کہا کہ یہ تحریک کسی ادارے یا کسی حکومت کے خلاف نہیں بلکہ اپنے حقوق کی تحریک ہے قوم اس سے کسی قیمت نہیں ہٹے گی اور نہ ہی ضلعوں کے درمیان کوئی اختلاف پیدا کر کے اس تحریک کو تقسیم کرنے دیا جائے گا اس کے بعد ایک ریلی نکالی گئی شرکاء ڈیم ہمارے راج تمہارا بجلی ہماری عیاشی تماری نا منظور نا منظور بائی کاٹ بائی کاٹ بجلی بلز بائی کاٹ کے نعرے لگاتے رہے اس جلسہ میں بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے دفعہ 370کے متعلق فیصلہ کو انصاف کا قتل قرار دیا اور فلسطین کی قوم سے مکمل اظہار یکجتی کرتے ہزاروں افراد نے ہاتھ اٹھا کر ان سے بساط بھر ہمدردی اور یکجتی کیا
Trending
- خاموش سازباز: طاقت اور بیوروکریسی کا چھپا ہوا کھیل
- سی ڈی اے افسران کے عزیز کا انتقال، مزدور یونین کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس
- سی سی پی کا ایل سی سی آئی میں کمپٹیشن قانون پر آگاہی سیشن کا انعقاد
- آئی ایس ایس آئی-پاکستان افریقہ انسٹی ٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ اینڈ ریسرچ کی جانب سے تیونس کے یومِ آزادی کی تقریب
- گھریلو ملازمہ کو عدالت نے چوری کے مقدمہ سے بری کر دیا
- محسن نقوی اور محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس، منی لانڈرنگ و ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کا فیص
- The Most useful Suggestions for Harbors Gambling enterprises During the Southern area Africa
- Navigating the new vast land out-of casinos on the internet needs informed options, and you will trustworthiness should always be this new important believe
- This might be a progressive machine, however it is recognized for paying out more often than most other modern position online game
- From the Queen Gambling enterprise, we’ve got assembled a remarkable line of online game you to definitely focus on all of the player’s taste
Comments are closed.