لاہور(سپیشل رپورٹر)چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملی کا ایک اور میگا کرپشن سکینڈل بے نقاب ہوگیا، سابق وزیراعظم کی بہن اور بہنوئی کے خلاف اربوں روپے کی زمین دھوکا دہی سے خریدنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمی خان نے اربوں روپے کی زمین دھوکا دہی کے ذریعے صرف 13 کروڑ میں خریدی، ڈاکٹر عظمی خان کے خلاف ضلع لیہ میں 5261 کنال اراضی غیر قانونی طور پر خریدنے کا الزام ہے۔ترجمان کے مطابق زمین دھوکا دہی، فراڈ اور جعل سازی سے 22-2021 میں خریدی گئی، ڈاکٹر عظمی خان نے شوہر احد مجید سے مل کر جعلی منتقلی کرائی، غیر قانونی طریقے سے خریدی گئی زمین ڈاکٹر عظمی نے اپنے اور اپنے خاوند احد کے نام کی۔اینٹی کرپشن کے ترجمان کے مطابق دھوکا دہی سے خریدے گئے رقبے کی مالیت 6 ارب روپے سے زائد ہے، رقبہ تب خریدا گیا جب ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے گریٹر تھل کنال منصوبے کا اعلان کیا، اس منصوبے کے تحت تھل کنال کے ذریعے بنجر زمینوں کو سیراب کرنا تھا۔ترجمان نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر عظمی خان کو تھل کنال منصوبے کا پہلے سے علم تھا، ڈاکٹر عظمی خان اور اس کے شوہر نے مالکان سے زبردستی زمین خرید کر اپنے نام منتقل کی جس پر زمین مالکان نے ڈاکٹر عظمی و دیگر کے خلاف مقامی تھانے میں زمین زبردستی خریدنے کی شکایات درج کروائیں۔اینٹی کرپشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ کچھ مقامی لوگوں نے جسٹس آف پیس میں بھی درخواستیں دیں، دھوکا دہی سے خریدی گئی زمین کا بعدازاں غیر قانونی طور پر قبضہ لیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دھوکا دہی میں ملوث دیگر افسران و اہل کاروں کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا، کرپٹ عناصر کے خلاف اینٹی کرپشن کی زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔
Trending
- وزیراعظم کی ہدایت پر ایس ای سی پی میں اصلاحات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم، انفورسمنٹ نظام مؤثر بنانے پر غور
- کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے اسمگلنگ کے بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا۔ آٹو پارٹس کا بڑا ذخیرہ ضبط
- سرورفاؤنڈیشن
- اسرائیل ایران جنگ: پہلے مہینے میں 800 فضائی حملوں کا دعویٰ، ہلاکتوں کے اعداد و شمار میں تضاد
- سردار تنویر الیاس کی سوسائٹی پر بڑا الزام: این او سی اور زمین کے بغیر رقوم وصول، متاثرین کا احتجاج
- خاموش سازباز: طاقت اور بیوروکریسی کا چھپا ہوا کھیل
- سی ڈی اے افسران کے عزیز کا انتقال، مزدور یونین کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس
- سی سی پی کا ایل سی سی آئی میں کمپٹیشن قانون پر آگاہی سیشن کا انعقاد
- آئی ایس ایس آئی-پاکستان افریقہ انسٹی ٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ اینڈ ریسرچ کی جانب سے تیونس کے یومِ آزادی کی تقریب
- گھریلو ملازمہ کو عدالت نے چوری کے مقدمہ سے بری کر دیا
Comments are closed.