اسلام آباد کو بنجربنانے والا مافیا بے نقاب ہو گیا،عوام کا بدلہ لینے کا ٖفیصلہ

اسلام آباد(زورآور نیوز) مولانا فضل الرحمن کی جماعت کا سینئر رہنماو سابق وزیر اعلی خیبر بختونخواں اکرم خان دورانی نے مبینہ طور پرطاقت کا ناجائزفائدہ اٹھاتے ہوئے وفاقی درالحکومت NA52کے دیہی علاقہ عرفان آباد (ترامٹری) کا پانی سابق وزیر کیڈ ڈاکٹرطارق فضل چوہدی کی ملی بھگت سے چوری لیا۔تفصیلات کے مطابق 2016میں پاکستان مسلم لیگ ن کے دوحکومت میں علاقے کے لیے 6کروڑ روپے کی لاگت سے پانی فراہم کیا تھا۔ جو کہ یومیہ ایک گھنٹہ ہر گھر وں میں پانی باآسانی سے آر رہا تھا ذرائع کے مطابق اچانک پانی غائب ہونے کے باعث پانی کی کمیٹی کے چیئرمین کے ساتھ پاکستان مسلم لیک ن کی یوتھ ونگ موٹرکو چیک کرنے گی تو راستے میں دیکھا گیا کہ چٹھہ بختاور میں اگرام خان درانی کے فام ہاؤس کو پانی کا کنکشن لگاہوا تھا جس پر کمیٹی کے چیئر مین اور یوتھ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن نے کنکشن کا کٹوا دایا جس پر سابق وزیر اعلی کے گارڈ آئے اوران کو ڈرا دھمکا کر واپس بھیج دیا اور کہا کہ 10منٹ کے اندر ڈی سی خود آکر پانی بجال کریں گا اس طرح ایک گھنٹے کے بعد ڈی سی کی نگرانی میں 1گھنٹے کے بعد اس کو دوبارہ کنکشن دیدیا گیا جس پر کمیٹی کے چیئر مین کے ساتھ یوتھ ونگ سابق وزیر اعظم طارق فضل چوہدری کی رہائش گا ہ پر گئے اور سارا معاملہ ان کے سامنے رکھ جس پر انہوں نے کہا میں کچھ نہیں کر سکتا اور آپ بھی خوموشی اختیار کر لیں کیونکہ اب پی ڈی ایم بنی ہوئی ہے اور میں اب دوبارہ کنکشن کاٹواں گا تو مجھے مولانا فضل الرحمن کی کالیں آنا شروع ہوجائیں گی جس پر کمیٹی کے چیئر مین اور یوتھ کے افراد و ہاں سے مایوسی کے عالم میں واپس گھروں کو آگئے۔ پانی چوری ہونے کے باعث 4ہزار پر مشتمل آبادی کربلا کا منظر پیش کرنے لگی اور شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے اور شہریوں کا دور داز سے پانی لانا مقدر بن کر رہ گیا جس کا کوئی پراحسان حل نہیں ایک شخض کی وجہ سے پورے علاقے کو پانی سے محروم کردیا گیا جس سے شہری ذہنی اذنیت میں مبتلا ہو کر رہ گے ہیں جبکہ دوسری جانب پرائیویٹ ٹینکر مافیا کی بھی چاندنی ہو گی اور ایک ٹینکر 3ہزار روپے میں فروخت کرنے لگے۔ واضع رہے یہ پانی صرف عرفان آباد (ترامڑی) کے لیے منظور کیا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے راستے میں سے پانی کو چوری کر کے سابق وزیراعلی خیبربختواہ نے اپنے استعمال میں کرلیا جس سے شہری عاجز آ گے شہریوں کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت الیکشن میں بری طرح ہارنے کے بعدبھی چوری سے باز نہ آئی اور 6کروڑ روپے کی لاگت والا پانی چوری کرلیا۔ اور شہریوں کو بے یامدگار چھوڑ دیا گیا شہریوں نے چیف آف آرمی سٹاف اور چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ ہمارا پانی ہمیں دلوا کر ہمیں انصاف دلواجائے اور چور وں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ سابق وزیر اعلی اکرم خان دورانی سے ان کے موبائل نمبر پر0346-6060060 رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہوسکا ان کی ای میل پر رابطہ کیا گیا جواب نہیں دیا گیااس حوالے سے سابق وزیر اعلی خیربختوانخو اپنا موقف دینا چائیں تو ادارہ من و غن شائع کرے گا

 

Comments are closed.