لاہور(سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن نے سندھ کی تنظیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل اور صوبائی صدر شاہ محمد شاہ کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ صوبائی صدر شاہ محمد شاہ اور جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل کی کارکردگی مایوس کن رہی، دونوں کو عہدوں سے ہٹا کر نئے لوگوں کو ذمہ داری دی جائے گی۔مریم نواز نے فیصلہ کیا ہے کہ مفتاح اسماعیل کو پارٹی عہدے سے الگ کر کے آئندہ کوئی اہم ذمہ داری نہیں دی جائے گی۔سینئر نائب صدر مریم نواز نے سینئر رہنماؤں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ن لیگ کے لوگوں نے دوسری جماعتوں میں شمولیت اختیار کی تو شاہ محمد شاہ اور مفتاح اسماعیل کیا کر رہے تھے؟، دونوں رہنماؤں نے اہم کارکنوں کو پارٹی کو خیرباد کہنے پر انہیں نہیں روکا، قیادت کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون جلد سندھ میں صنعت کار اور پارٹی کارکن کو صدر اور جنرل سیکرٹری کا عہدہ دے گی۔واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹائے جانے اور سلیمان شہباز کی جانب سے تنقید کے بعد پارٹی قیادت اور پالیسیوں سے اختلافات کا اظہار کھل کر چکے ہیں۔
Trending
- رہائشی علاقوں میں ماربل فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کیس کی سماعت ملتوی
- سینیٹ کمیٹی میں ایم ایل ون منصوبے کی فنڈنگ اور قرض منظوری پر تشویش
- کسٹم ہاؤس بلوچستان چاندی کی اینٹیں بدلنے کے بعد اب آج گودام میں پراسرار آتشزدگی، بڑے اسکینڈل کا خدشہ
- بشریٰ بی بی کی صحت پر تحریک انصاف کا شدید ردِعمل، خفیہ اسپتال منتقلی پر سوالات
- اسلام آباد پولیس کی مؤثر کارروائیاں، 2026 کے ابتدائی چار ماہ میں جرائم میں تاریخی کمی
- اسرائیل کی غزہ میں جارحیت پر عالمی خاموشی
- ریاستہائے امریکہ
- وائٹ ہاؤس کے سالانہ صحافتی ڈنر میں فائرنگ، ڈونلڈ ٹرمپ بال بال بچ گئے، محفوظ مقام پر منتقل
- بدمست ہاتھی
- اسلام آباد معاہدہ: پاکستان کی سفارتی پیش رفت
مفتاح اینڈ شاہ محمد ،مریم نے پارٹی سے فارغ کردیا
Prev Post
Comments are closed.