سمگلنگ روکنے والا ایماندار ایڈیشنل کلکٹر معطل کردیا گیا۔
ملتان
شمشاد مانگٹ
ملتان ائیرپورٹس پر سمگلنگ کا دھندہ بے قابو ہو گیا ، سمگلنگ روکنے والا ایماندار ایڈیشنل کلکٹر معطل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل کلکٹر لاہور ائیرپورٹ علی اکبر زیدی جن کی وجہ شہرت ایمانداری ہے انہوں نے لاہور ائیرپورٹس پر سمگلنگ کا دھندہ روکنے کیلئے خاطر خواہ کوشش کی۔
چند روز قبل انہوں نے لاہور ائیرپورٹ پر ترکی سے آنے والے پسنجر عابد حسین سے کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی کروڑوں روپے کی ادویات پکڑی تھیں اس عابد حسین نامی سمگلر کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ یہ پاکستان کے ایک بڑے سیاستدان کا قریبی عزیز ہے اور کچھ بڑے کسٹم افسران کو کروڑوں روپے ماہانہ گفٹ بھی دیتا ہے۔
یہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران خود ترکی اور دبئی سے کروڑوں روپے کا سمگلڈ سامان لیکر درجنوں مرتبہ ملتان، فیصل آباد اور لاہور ائیرپورٹ پر پورے پروٹوکول کے ساتھ اترا جس کو مکمل پروٹوکول کے ساتھ ان تمام ائیرپورٹس سے باہر بھیجا گیا۔
اس سمگلر کو سامان سمیت پکڑنے کی وجہ سے ایف بی آر کے اعلیٰ افسران ایڈیشنل کلکٹر علی اکبر زیدی کے خلاف تھے جس کی وجہ سے ایک کسٹم سپرنٹنڈنٹ کے خلاف کی جانے والی ایک انکوائری کو جواز بنا کر بورڈ نے علی اکبر زیدی کو 120 دنوں کیلئے معطل کردیا حالانکہ یہ انکوائری پرورٹ ایڈیشنل کلکٹر علی اکبر زیدی نے کلکٹر ائیرپورٹ طیبہ کیانی کے کہنے پر بنائی تھی۔
علی اکبر زیدی کی معطلی کے بعد کسٹم کے بہت سارے افسران نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے کہ اگر آج علی اکبر زیدی کے خلاف اس طرح کی کارروائی کی گئی تو کل کو کوئی بھی سمگلروں کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا اس حوالے سے کلکٹر طیبہ کیانی کا کہنا ہے کہ علی اکبر زیدی کی معطلی میں میرا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔
Comments are closed.