ملک کی ترقی کے لیے تمام جوان و افسران ملکر کام کریں ۔آرمی چیف

اسلام آباد(زور آور نیوز)پاکستان منرل سمٹ کا افتتاحی سیشن ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قرآن پاک کی آیات اور علامہ اقبال کے شعر کے ساتھ تقریر کا آغاز کیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے منرل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج بطور ادارہ خوشحالی ترقی کے سفر میں ریاست کیساتھ کھڑا ہے۔یہ منصوبہ لوکل کمیونٹی کا اوپر اٹھائے گا۔مائننگ منصوبہ میں سرمایہ کاری کرنے کو والوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ یہ سمٹ بہت اہم ہے،ہم مقام ریڈ ٹیپ ازم سے نکلنا چاہتے ہیں۔بیوروکریٹ رکاوٹوں سے نکلنا چاہتے ہیں۔ہم نے ملٹری ، سول بیوروکریسی،وفاق، صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ایک ادارہ بنایا ہے۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ اللہ مہربان ہے، پاکستان کی ترقی کے لیے آگے آئیں اور کامیابیاں سمیٹیں، ہمارے پاس جو وسائل ہیں ہم نے انہیں دریافت کرنا ہے،پاکستان کی ترقی کے لئے تمام افسران مل کر کام کریں، ہاتھ سے ہاتھ اور کندھے سے کندھا ملا کر ہم نے پاکستان کو ترقی کی جانب لے کر جانا ہے۔خدا بھی ان کی مدد کرتا ہے جو اپنی حالت بدلنے کی کوشش کرتے ہیں،اللہ نے کہا میں تمہیں آزماں گا، کبھی بھوک سے، کبھی خوف سے،کبھی جان سے لیکن جو لوگ صبر دکھاتے ہیں کامیابی انہی کی ہوتی ہے۔ رب نے جو زندگی دی ہے پھر لوٹ کر اسی کی جانب جانا ہے۔اللہ فرماتے ہیں کہ امن اور خوشحالی کے راستے پر مشکلات کے باوجود ڈٹے رہو، فوج بطور ادارہ خوشحالی و ترقی کے سفر میں ریاست کیساتھ کھڑا ہے،آرمی چیف نے کہا کہ ہم پاکستان کو اوپر لے جانا چاہتے ہیں، ہم مل کر محنت کرکے ملک کو درپیش مشکلات سے نکالیں گے۔ ہم نے گرین انشی یٹو بھی اسی لیے لیا ہے۔بطور قوم ہم سب آگے نکلیں گے،محنت کریں گے اور انشااللہ ، اللہ کامیابی بھی دے گا۔

 

 

Comments are closed.