کوئٹہ(زور آور نیوز)بارکھان میں کوچ اور گاڑی میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بارکھان کے علاقے رکھنی میں پیش آیا جہاں کوچ اور گاڑی میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی ہونے والوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
Comments are closed.