اللہ حافظ ،مفتاح نے پارٹی چھوڑ دی

کراچی (زورآور نیوز) مفتاح اسماعیل نے ن لیگ کو باقاعدہ طور پر خیر باد کہہ دیا، سابق وزیر خزنہ کئ مطابق میں مسلم لیگ نے سے استعفٰی دے چکا، پارٹی کا رہنما نہیں ہوں۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سابق رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی خبر کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ اس خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے۔دوسری جانب گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی میں میری شمولیت سے متعلق چلنے والی خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں، میں کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا۔ قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ذرائع پیپلزپارٹی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی ٹیم مفتاح اسماعیل سے رابطے میں ہے، جس کے نتیجے میں پیپلزپارٹی کے مفتاح اسماعیل سے معاملات طے پانے والے ہیں وہ جلد پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔

 

Comments are closed.