پیدائش میں وقفہ زچہ بچہ اور کنبے کی صحت کیلئے ناگزیر ہے

Birth interval mother child in Pakistan

ڈاکٹر:جمال ناصر

Doctor Jamal Nasir
                       Doctor Jamal Nasir

محکمہ بہبود آبادی نئے جوڑوں کی آن لائن رجسٹریشن کیلئے موثر تشہیری مہم چلائے، صوبائی وزیر ہیلتھ کئیر و بہبود آبادی پنجاب
محکمہ ہذاء کے فیلڈ دفاتر کم عمری کی شادی کا ڈیٹا جمع کریں،محکمہ بہبود آبادی راولپنڈی کے ضلعی دفتر کے دورہ کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب

صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ بچوں کی پیدائش میں وقفہ ماں اور بچے کے ساتھ کنبے کی صحت کیلئے ناگزیر ہے اور معاشرے میں اس پیغام کے موثر ابلاغ کیلئے نئے شادی شدہ جوڑوں کو موثر تشہیری مہم کی مدد سے آن لائن رجسٹریشن کی جائے اور انکی کاونسلنگ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی کے تمام تحصیل اور ضلعی دفاتر اپنے علاقوں میں کم عمری کی شادیوں کا باقاعدہ ڈیٹا اکٹھا کریں اور اسکی روک تھام کیلئے موثر منصوبہ بندی کی جائے کیونکہ کم عمر کی شادی ماں اور بچے دونوں کی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔یان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ بہبود آبادی راولپنڈی کے ضلعی دفتر کے دورہ کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ضلعی افسر بہبود آبادی راولپنڈی شیریں سخن نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن کے دیگر اضلاع کے محکمہ بہبود آبادی کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی گراس روٹ لیول تک اپنا پیغام پہنچانے کیلئے ایک ہنگامی شیڈول بنائے جس میں معاشرے کے نظر اندازشدہ حلقوں تک بھی رسائی حاصل کی جائے جہاں بچوں کی پیدائش میں وقفہ کے حوالے سے شعور نہیں پایا جاتا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور خالی آسامیوں کی نشاندہی اور بھرتی کے لئے ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی پنجاب میں سروس سٹرکچر کی بہتری کے لیے اقدامات کریں گے اوروزیراعلی ٰپنجاب نے بہبودآبادی کی وزارت کے حوالے سے جو ذمہ داریاں سونپی ہیں وہ پوری کریں گے۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم میں محکمہ بہبود آبادی کے افسران اور اہلکار اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور این جی اوز کے نمائندوں سے جلد ملاقات کر کے مسائل کو حل کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ ہفتے عالمی یوم آبادی منانے کامقصد صحت مندمعاشرے کو پروان چڑھانے کے لئے آگاہی فراہم کرناتھا۔ انہوں نے کہا کہ زچہ بچہ کی صحت حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے کیونکہ ماں کی اچھی صحت آنے والی نسل کی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے۔انفرادی اور اجتماعی سطح پر مثبت سوچ کو پروان چڑھانا ہوگا۔

Comments are closed.