4سوسال پرانا جن رکھنے والا ساتھیوں سمیت جیل پہنچ گیا

Ghost

Ghost News

یو اے ای میں جادو ٹونہ کرنے پر7 افراد کو جیل اور50 ہزاردرہم جرمانے کی سزا سنادی گئی۔ مجرمان میں سے ایک نے دعویٰ کیا کہ اس کے پاس400 سال پرانا جن (Ghost) موجود ہے۔خلیج ٹائمزکے مطابق متحدہ عرب امارات کے پبلک پراسیکیوشن نے کیس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک شخص نے اطلاع دی کہ وہ مدعا علیہان کے ہتھکنڈوں کا شکار ہوا، ایک ملزم نےکہا کہ وہ جنوں کے بادشاہ کے پاس تھا جو 400 سال سے زیادہ پرانا تھا۔

Ghost

پراسیکیوشن نے کہا کہ باقی مدعاعلیہان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ایک جن ہے جو لوگوں کو شفا بخش سکتا ہے، ان ساتوں کو جادو ٹونے، دھوکہ دہی اور کالے جادو کے لیے استعمال ہونے والے مواد کے قبضے کے الزام میں عدالت سے رجوع کیا گیا، بعد میں انہیں 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی اور عدالتی فیس کے علاوہ 50 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

Comments are closed.