Iftikhar Kazmi
معروف و متحرک سماجی رہنما افتخار کاظمی کو وفاق تنظیمات برائے نفاذ اردو فیڈرل کیپٹل اسلام آباد کا آرگنائزر
مقرر کر دیا گیا۔چئیرمیںن تنظیم جاوید انتظار نے انکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انکی نامزدگی سے وفاق
تنظیمات برائے نفاذ اردو کی اسلام آباد کے تینوں انتخابی حلقوں ( این اے 52،این اے 53 ،این اے 54 ) اور
فیڈرل کپیٹل سمیت چار تنظیموں کی تنظیم و رکنیت سازی میں تیزی آئے گی۔ان تنظیموں میں مجموعی طور پر
44 افراد کو تنظیمی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔افتخار کاظمی نے انکو اہم ذمہ داری دینے پر چئیرمین وفاق
تنظیمات برائے نفاذ اردو جاوید انتظار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اردو کو ملک کی دفتری ،عدالتی اور
تعلیمی زبان کے قیام کے منشور اور مطالبے پر زور و شور سے کام کریں گے۔ ملک میں آئین و قانون کی بالا
دستی کا راگ الاپنے والے اغیار کی زبان کے غلام بنکر ملک میں تبدیلی نہیں لا سکتے۔ دنیا کی ہر زبان کی اپنی
خاص اہمیت و افادیت ہے۔ جسکو سیکھنے بولنے اور دنیا سے معاہدے کرنے سمیت اپنا نقطہ نظر آگے بڑھانے کا
ذریعہ تو بنایا جا سکتا ہے۔ لیکن اپنی زبان کو پس پشت ڈال کر دفتری، عدالتی اور تعلیمی زبان کو انگریزی کے
تسلط سے چھٹکارے میں ملکی حقیقی ترقی اور کامیابی کے لیے سنجیدہ طرز عمل اختیار کرنے کی اشد ضرورت
ہے۔
Comments are closed.