جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے،راجہ ساجد محمود عباسی

Jardanwala incident

پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما راجہ ساجد محمود عباسی نے جڑانوالہ واقعہ کو بیرونی سازش قرار دیتے ہوے کہا کہ اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے مظالم انتہائی افسوس ناک ہیں ہم اورہماری جماعت اس واقعہ کی پرزور الفاظ میں مزمت کرتیہیں جڑانوالہ فیصل آباد میں جو کچھ ہوا اس پر پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ غمزدہ ہیں ہم اس کے رد عمل میں توہین مذہب کے ساتھ ساتھ مسیحوں کے گھروں اور گرجا گھروں پر حملوں کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کہ اس صورتحال میں کوئی ملک دشمن عناصرفائدہ اٹھانے کی کوشش کرے یا پھر ہم سے کوئی غلطی ہو جائے اور مسلمانوں اور مسیحوں کولڑانے کی کوشش کرے،ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مل کر اس سازش کو ناکام کریں اور ان مجرموں کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہو کر کام کریں راجہ ساجد عباسی نے کہا کہ مسیحی اور مسلم کمیونٹیز کے درمیان امن اور بھائی چارے کو پارہ پارہ کرنے کی جو لوگ سازش کر رہے ہیں وہ اپنے مزموم مقاصد میں ہر گز کامیاب نہیں ہوں گے مسلم لیگی رہنما ساجد محمود نے کہا کہ مسیحی برادری صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرے وہ پاکستان کے وفادار ہیں اور اس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام بھی ان کے ساتھ ہیں جڑانوالہ میں پیش انے والے سانحہ کسی بھی لحاظ سے درست نہیں ہے جس بدبخت نے قران مجید کی حرمتی کی تھی علاقے کے لوگ اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کرتے اور پرامن احتجاج کرتے جو ان کا قانونی حق ہے کسی بھی مجرم کے جرم کی سزا بے گناہ افراد کو دینا کسی بھی لحاظ سے درست اقدام نہیں ہے

Comments are closed.