وزیر اعلٰی پنجاب(Maryam Nawaz) کا سکول میں بچوں کو میکڈونلڈ (mcdonald)کھلانا پاکستانیوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ مریم نواز معافی مانگیں، شرمناک بات یہ ہے کہ یہ حکومت فلسطینی بچوں زخمیوں کو وہاں سے اٹھانے کے لیے ریاستی سطح پر کوئی سفارتی قدم نہیں اٹھا سکتی۔ بین الاقوامی عدالت انصاف اور بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اسرائیل(israel) کے خلاف کوئی اقدام اٹھانے سے معذور ہے۔
ساری دنیا بالخصوص مغرب میں جس طرح بائیکاٹ کی طاقتور لہر میکڈونلڈ(mcdonald) اور دوسرے اسرائیل(israel) نواز کمپنیوں کے خلاف چل رہی ہے ۔ ان حالات میں مریم نواز (Maryam Nawaz)کے اس اقدام سے تباہ کن پیغام گیا ہے۔ یہ اسرائیل نوازی اور فلسطین دشمنی ہے۔
میکڈونلڈ(mcdonald) کے برگر کھلا کر اس کی تصویریں اپلوڈ کرنا شرمناک/افسوسناک ہے۔
سابق سینیٹر مشتاق احمد
#mcdonald’s_israel_boycott
Comments are closed.