محرم الحرام کی اردو میں تازہ ترین خبریں

Muharram-al-Haram

اردو میں محرم الحرام کی تازہ ترین خبریں

Muharram-al-Haram latest news update in Urdu

 محرم الحرام ہمیں اتحاد یگانگت بھائی چارے اور ظالم کے خلاف سینہ سپر ہونے کا درس دیتا ہے حضرت امام حسین عالی مقام اور ان کے جاں نثار ساتھیوں کی عظیم قربانی رہتی دنیا تک یاد رکھی جاے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے معروف راہنما راجہ ساجد

محمود عباسی نیمسلم لیگی ورکروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوے کیا ساجد عباسی نے کہا کہ خانوادہ رسول اللہ نے شہادت قبول کرکیباطل کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا حضرت امام حسین نے اپنی اور اپنے خاندان کی جانوں کو قربان کرکے ثابت کردیا کہ باطل

طرز حکمرانی قابل قبول نہیں انہوں مزید کیا کہ اج ھمیں ضرورت ہے اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنے کی کیوں دشمن ہمیں آپس لڑانا چاہتا ہے ہمیں اس ماہ مقدس میں اپنے بیرونی اور اندرونی دشمنوں پر نگاہ رکھنی ہو گی یوم عاشور کے حوالے سے بہترین اقدامات کرنے پر راجہ

ساجد عباسی نے ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ سی پی او سید خالد محمود ھمدانی راولپنڈی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ راولپنڈی کی انتظامیہ نے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کے ساتھ مل کر یوم عاشور کو پرامن بنانے کیلے جو کوششیں کی ہیں وہ قابل فخر ہیں اور اب یہ ھماری ذمہ داری ہے کہ ھم اس موقع پر اپنے ارد گرد نظر رکھیں تاکہ کوی ملک دشمن ھماری صفوں میں دراڑ نہ ڈال سکے

Comments are closed.