نوشکی میں بس سے پنجاب کے 9 مسافروں کو اغوا کرکے قتل کردیا گیا

نوشکی میں بس سے پنجاب کے 9 مسافروں کو اغوا کرکے قتل کردیا گیا، ایک اور گاڑی پر بھی فائرنگ، 2 افراد قتل
کوئٹہ : نوشکی میں نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 11 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر نوشکی کے مطابق نوشکی کے مقام پر قومی شاہراہ پر ایک بس سے مسلح افراد نے 9 مسافروں کو اغوا کیا اور مسافروں کو لے کر قریبی پہاڑوں کی جانب فرار ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مسافر بس کوئٹہ سےتفتان جارہی تھی۔

بعد ازاں پولیس نے بتایا کہ نوشکی سے اغوا ہونے والے 9 مسافروں کی لاشیں برآمد ہوگئیں ، لاشیں قریبی پہاڑی کے قریب پل کے نیچے سے ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق کسی اغوا کار کو ہلاک یا گرفتار کرنے کی تصدیق نہیں ہوسکی، قتل کیے گئے مسافروں کا تعلق منڈی بہاؤ الدین، گوجرانوالہ اور وزیر آباد سے ہے۔

علاوہ ازیں نوشکی میں قومی شاہراہ پر گاڑی پر فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 2 افرادجاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔

ڈی سی نوشکی نے بتایا کہ ایک جاں بحق شخص رکن صوبائی اسمبلی کا رشتے دار ہے۔

نوشکی حملے میں زخمی صدام مینگل بھی شہید ہوگیا۔

Nushki balochistan

صدام گزشتہ دنوں اٹلی سے پاکستان آئے تھے اپنوں میں عید منانے۔ دہشتگردوں نے اس بلوچ نوجوان کو بھی شہید کردیا۔
جب ان دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔
تو ماما قدیر اور مہرنگ جیسی چالباز عورتیں اپنی منافقت میں آکر دہشتگردوں کو مظلوم دکھانے کی کوشش کرتے ہیں

Comments are closed.