جدہ (نورالحسن گجر سے )پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے مرکزی صدر شیخ سعید احمد کی جانب سے پارٹی کے مرکزی اور ریجنل عہدیداران و کارکنان کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیے کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں مکہ، طائف اور جدہ سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔
تقریب میں نظامت کے فرائض سیکرٹری اطلاعات احسان الہی گجر نے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر شیخ سعید احمد نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور پارٹی کو مزید منظم اور مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اسی طرح پارٹی کو مستحکم کرنے میں بھی ان کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے جدہ اور مکہ کی ٹیم کو پارٹی کی تنظیم سازی پر خراجِ تحسین پیش کیا اور عزم ظاہر کیا کہ میاں محمد نواز شریف کا پیغام ہر گھر تک پہنچایا جائے گا۔
تقریب میں دیگر مقررین، جن میں چیئرمین چوہدری محمد اکرم گجر، سرپرست اعلیٰ مسعود احمد پوری، چیئرمین جدہ ریجن میاں رضوان الحق، صدر جدہ ریجن عمر مسعود پوری، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری احسان الہی گجر، صدر طائف ظفر اقبال،ڈپٹی ہیڈ ٹریڈ ونگ علی خورشید ملک، ہزارہ ونگ سے صدر چوہدری دلپذیر شامل تھے، نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے نواز شریف، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اوورسیز کمیونٹی کے صدر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور دیگر رہنماؤں کی خدمات کو بھی بھرپور انداز میں سراہا گیا۔
تقریب کے اختتام پر معروف پاکستانی گلوکار نعیم سندھی نے ملی نغمے اور گانے پیش کرکے شرکاء کو محظوظ کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے تمام عہدیداران اور کارکنان نے ملک اور پارٹی کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔تقریب میں دیگر نمایاں شخصیات میں سینئر نائب صدر نور محمد آرائیں،نائب صدر فاروق انجم، ، ڈپٹی سیکرٹری فنانس چوہدری غلام عباس، وائس چیئرمین ٹریڈ ونگ فدا حسین کھوکھر، مکہ سے رہنما ن لیگ حاجی صدیق، ایگزیکٹو ممبر ٹریڈ ونگ چوہدری رضوان اسلم، ایگزیکٹو ممبر ٹریڈ ونگ رانا شہباز، ایڈشنل سیکرٹری جنرل جدہ محمد سبطین ڈاھا، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی جدہ مرزا عثمان اشرف، نائب صدر طائف راحیل شہزاد، اقلیتی ونگ سے احسان ، چوہدری عنصر گھمن، چوہدری تنویر وڑائچ، وسیم کھوکھر، مرزا عمر، طارق گجر،سیکرٹری اور دیگر شامل ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر شیخ سعید احمد نے اپنے بچوں کے ہمراہ سٹیج پر تقریب میں شریک تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.