قطر کا مُحبتِ قُدّس میں ٹرمپ کو طیارے کا تُحفہ

قطر نے مُحبتِ قُدّس میں ٹرمپ کو طیارہ تُحفہ دیا

  اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

قطر کی ریاست نے امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو ایک خُصوصی طور پر تیار کردہ بوئنگ 747 طیارہ تُحفے میں پیش کیا ھے، جسے “ٹرمپ فورس ون” کا نام دیا گیا ھے۔

اس طیارے کی دُم پر 24 قیراط سونے میں صدر ٹرمپ کا پورٹریٹ نقش ھے، اس کا اندرونی حصّہ سُنہری ھے اس کے علاوہ اس میں ایک مُکمل طور پر سونے کا بنا ھُوا ٹوائلٹ بھی شامل ھے جبکہ پڑوس میں قبلۂ اوّل بیت المُقدّس تباہی وبربادی اور بھُوک و پیاس کی صدائیں 7 اکتوبر 2023 سے سارے عالم میں گونج رہی ھیں

یاد رہے قطری حُکامِ بالا نے اس تُحفے کو بصد احترام “دوستی اور تعظیم کی علامت” قرار دیا ھے۔

Comments are closed.