شیر افضل مروت نے تحریکِ انصاف سے راہیں جدا کر لیں ؟

مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا لارا کیوں لگایا؟

شیر افضل مروت کو عمر ایوب نے ہرا ہی دیا,
مروت(Sher Afzal Marwat) کی جگہ شیخ وقاص اکرم قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی کے لئے نامزد کئے جائیں گے,
کئی ہفتوں سے جاری جھگڑا آخر ختم ہوگیا۔ بانی خان نے بھی تیسری کوشش میں ہاں کر ہی دی۔ سب سے پہلے بانی نے مروت کو ہی نامزد کیا تھا ,
Sher Afzal Marwat کا شدید ردعمل۔
مجھے شبلی اور عمر ایوب نے آج بھی بانی خان سے نہیں ملنے دیا ۔ یہ ملاقات ضروری تھی
اب میں ان کے لئے کوئی کام نہیں کروں گا ۔
اگر بانی نے بلا کر کام دیا تو وہ کردوں گا ۔
میں جس ایجنڈے کے لئے نکلا تھا وہ آج ختم۔
یہ ایجنڈا بانی کی قیادت میں آزادی کا تھا ۔
مروت
بانی کی رہائی صرف احتجاج سے ممکن ہے اور یہ لوگ احتجاج نہیں کرسکتے۔ لاھور میں 23 اور 30 مارچ کی کوششوں کو انہوں نے ناکام بنایا۔
میرے بھائی کو کے پی کابینہ میں شامل کیا گیا لیکن پھر اچانک اسے ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔
کہہ دیتے تو وہ استعفا ہی دے دیتا،
یہ اپنا بیان جاری کردیں پھر میں ان کا کچا چٹھا کھولوں گا ۔ شیر افضل مروت
پی ٹی آئی کو میں نے اس وقت اٹھایا جب یہ مردہ گھوڑا بن چکی تھی۔
اسمبلی کے اراکین کی کارکردگی ماضی اور حال کا علم رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت حکومت کے لئے بطور چئیرمین پی اے سی بہت مشکلات پیدا کرسکتے تھے۔

Comments are closed.