نواز شریف کو سزا دینے والے نے گھر آ کر معافی مانگی،رانا ثناء اللہ

لاہور( زورآور نیوز ) مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو سزا ایک مذاق ہے، سزا دینے والے نے گھر آکر معافی مانگی۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی دو اپیلیں زیر التواء تھیں۔ایک میں ضمانت ہو چکی ہے، وہ الیکشن لڑیں گے اور چوتھی بار وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔راناثناء اللہ نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے ناراضی کا اظہار نہیں کیا۔انہوں نے اپنے موقف کی وجہ سے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا کہا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کو کسی معاملے میں پیچھے نہیں رکھا۔مزید برآں راناثناء اللہ نے انتخابات تاخیر کا شکار ہونے سے متعلق کہا کہ یہ الیکشن کی تاریخ کسی حکومت،وزیر اعلی یا الیکشن کمیشن نے نہیں دی بلکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس نے سب کو بلا کر ایک تاریخ کا اعلان کیا ہے ۔لہذا 8 فروری کو انتخابات ہوں گے اور مسلم لیگ (ن) عوامی مینڈیٹ حاصل کرے گی رانا ثنا اللہ فیصل آباد میں خصوصی گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک جھوٹا اور مکار آدمی ہے،ایک دن ایک جھوٹ بولتا ہے دوسرے دن اس سے الٹ بات کرتا ہے،اب کہہ رہا ہے کہ میرے خلاف لندن پلان بنا اس کی بنیاد پر 9 مئی ہوا،اس سے کوئی پوچھے کہ 9 مئی سے پہلے جب تم یہ کہہ رہے تھے کہ اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو آپ نے فلاں فلاں جگہ پر جا کر احتجاج کرنا ہے تو کیا یہ کوئی لندن میں بیٹھ کر تمہیں مجبور کر رہا تھا کہ تم ایسی تقریریں کرو،کس نے کہا تھا کہ تم لوگوں کو یہ چیزیں سمجھائو اور نوجوانوں کو گمراہ کرو،ان کے ذہنو ں کو خراب کرو۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی گرفتار کرنا چاہتا ہے تو گرفتاری دو اس کے بعد اپنی ضمانت کے حق کو استعمال کرو۔جناح ہائوس میں جن لوگوں نے آگ لگائی،تمہارے خلاف سازش ہوئی تھی یا خود تم نے اپنے تکبر اور غرور میں یہ حرکت کی اور اس کا خمیازہ تمہیں بھگتنا پڑے گا،اگر یہ سازش ہے تو یہ تم نے خود اپنے خلاف کی ہے اور سازشی تم خود ہو۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ جب وجود میں آجائے گی تو پتہ چلے گا کہ وزیر اعظم،چیئرمین سینیٹ،اسپیکر اور صدر کون ہوں گے،تو ان چیزیں کے اوپر بات کرنا قبل از وقت ہے ۔

 

Comments are closed.