چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی جڑانوالہ میں مسیحی عبادت گاہوں

Islamabad Press Release

پریس ریلیز
سینیٹ سیکرٹریٹ
میڈیا ڈائریکٹوریٹ

اسلام آباد(16 اگست 2023)چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی جڑانوالہ میں مسیحی عبادت گاہوں، املاک کو نقصان پہنچانے والے واقعات کی مذمت، فریقین سے پرامن رہنے کی اپیل۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، مرزا محمد آفریدی نے جڑانوالا میں اقلیتی عبادت گاہوں اور املاک پر حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا کہ پاکستان کے قانون اور آئین کے مطابق اس طرح کے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں۔ انھوں نے فریقین سے بھی اپیل کی کہ وہ صبرو تحمل سے کام لیں اور عبادت گاہوں کے تقدس کا خیال رکھیں۔چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اسے ایک دلخراش واقعہ قرار دیا اور کہا کہ میڈیا پر اس واقعے کے مناظر دیکھ کر دل لرز اٹھا۔ انھوں نے ضلعی انتظامیہ پر زور دیا کہ حالات کو قابو میں لانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے۔انھوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب اپنے ماننے والوں کو امن اور محبت کا پیغام دیتے ہیں۔ پرامن بقائے باہمی کے لئے برداشت اور تحمل کا مظاہرہ کرنا لازمی ہے۔ انھوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت پر زور دیا کہ اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں اور ان تحقیقات کی روشنی میں مناسب کاروائی عمل میں لائی جائے۔

********

 یہ پڑھیں: این آر ایس پی کی شجر کاری مہم

********
سینیٹ سیکریٹریٹ
میڈیا ڈاریکٹریٹ

 

چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا جڑانوالا میں اقلیتوں کی املاک پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت۔
کسی بھی مذہب میں تشدد کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
پاکستان کے قانون اور آئین کے مطابق اس طرح کے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں۔
ہمارا مذہب اور آئین اقلیتوں اور ان کے املاک کی حفاظت کا درس دیتا ہے۔
کسی بھی مذہب میں انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔
ہمیں مقدس شخصیات اور مقامات کا احترام کرنا چاہئے۔
واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔
انھوں نے فریقین سے بھی اپیل کی کہ وہ صبرو تحمل سے کام لیں اور عبادت گاہوں کے تقدس کا خیال رکھیں۔
انھوں نے ضلعی انتظامیہ پر زور دیا کہ حالات کو قابو میں لانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے۔
دنیا کے تمام مزاہب اپنے ماننے والوں کو امن اور محبت کا پیغام دیتے ہیں۔
ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی دلخراش واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Comments are closed.