ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں عملے کو بائیو میٹرک حاضری لگانے کا پابند کیا جائے

Dr Jamal Nasir addressing a meeting of Medical Superintendents of DHQs pic-2

ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں عملے کو بائیو میٹرک حاضری لگانے کا پابند کیا جائے۔ ڈاکٹر جمال ناصر
ہسپتالوں میں دستیاب ادویات کی فہرستیں نمایاں طور پر آویزاں کی جائیں۔ وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر

وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں عملے کو بائیو میٹرک حاضری لگانے کا پابند کیا جائے۔بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے والے اہلکاروں کی اس دن کی تنخواہ کاٹ لی جائے۔سرکاری ہسپتال مریضوں کے علاج کے لئے ہیں، کام نہ کرنے والے ملازمین سے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔

مریضوں اور ان کے تیمار داروں کی معلومات کے لئے ہسپتالوں میں دستیاب ادویات کی فہرستیں نمایاں طور پر آویزاں کی جائیں۔ادویات کی فہرستیں ایمرجنسی، آؤٹ ڈور اور ان ڈور شعبوں میں آویزاں کی جائیں۔وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کے لئے بے ہوش کرنے والے ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کرنا آسان بنا دیا گیا ہے۔ان ہسپتالوں میں مریضوں کے آپریشنز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کی بھیڑ کے پیش نظر پرچی بنانے والے عملے کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

مون سون کے دوران ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں سے فوری نکاسی آب یقینی بنانے کے لئے سیور لائنوں کی بلا تاخیر صفائی کروائی جائے۔ سیور لائنوں کی صفائی اور دیگر شہری مسائل کے حل کے لئے متعلقہ ٹی ایم اے کا تعاون حاصل کیا جائے۔

 

Comments are closed.