ڈی آئی جی کی سربراہی میں کیجانے والی انکوائری رپورٹ سے واضح ہو گیا چھاپہ غیر قانونی تھا۔چیف کمشنر نور الامین کا عدالت میں بیان
ڈی آئی جی انکوائری رپورٹ کے مطابق چھاپے سے قبل وارنٹ حاصل نہیں کیئے گئے اور نہ ہی وارنٹ حصول کیلئے رابطہ کیا گیا۔چیف کمشنر اسلام آباد کا عدالت میں بیان
غیر قانونی چھاپہ مار ٹیم نے مساج سینٹر سے 5 لاکھ 76 ہزار روپے لوٹے۔چیف کمشنر کا عدالت میں بیان
مجسٹریٹ امجد حسین جعفری موقع پر موجود نہیں تھے ان سے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے اختیارات واپس لے لیے گئے معطل کرکے انکوائری شروع کر دی گئی۔چیف کمشنر اسلام آباد کا عدالت میں موقف
تھانہ لوہی بھیر کے SHO اختر زمان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ” چیف کمشنر اسلام آباد کا عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں موقف
ڈی جی آئی سی ٹی سعید رمضان کا ڈیڑھ ماہ قبل اسلام آباد سے پنجاب تبادلہ کر دیا گیا تھا تاہم انہوں نے ابھی تک چارج نہیں چھوڑا
قوائد کے مطابق ٹرانسفر آرڈر کے دس روز میں ہر حال میں چارج چھوڑنا پڑتا ہے تاہم ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود سعید رمضان ڈی جی آئی ٹی آفس پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں
ڈی جی آئی سی ٹی سعید رمضان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل صالح حیات کے فرنٹ مین مانے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسفر/پوسٹنگ احکامات کے باوجود وہ چارج نہیں چھوڑ رہے
ڈی جی آئی سی ٹی سعید رمضان بروقت چارج چھوڑنے کے بجائے ٹور پر بنگلہ دیش چلے گئے ہیں
Comments are closed.