اسلام آباد(وقائع نگار)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جعلی کاغذ لہرا کر کہا جاتا رہا سائفر آیا ہے اور یہ ایک امپورٹڈ حکومت ہے، حقائق نے اس جھوٹے پروپیگنڈے کو زمین بوس کردیا ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پاکستان کے وقار کو خاک میں ملانے کی کوشش کی، لوگوں کی جھوٹی ذہن سازی کی جا رہی تھی، قوم کو کہا گیا میری حکومت امریکا سے ہٹوائی گئی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ روس سے 1 لاکھ ٹن خام تیل آیا ہے، روسی تیل کا پہلا جہاز کراچی آچکا ہے، انہوں نے روس سے ایک دمڑی کی چیز بھی نہیں منگوائی تھی، لوگ پوچھتے ہیں روسی تیل کی کیا خصوصیت ہے، روس کے تیل کی قیمت عالمی تیل کی قیمت سے کم ہے، روس کا تیل عالمی منڈی سے کم از کم 15 ڈالر فی بیرل سستا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت زرمبادلہ کی ضرورت ہے، عوامی بجٹ دینے پر اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جب تک کسی ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہوتا معاشی استحکام نہیں آسکتا، جب کسی ملک میں دن رات جھوٹا پروپیگنڈا ہوگا تو کون وہاں سرمایہ کاری کرے گا؟، گزشتہ حکومت نے پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے توڑا گیا ہمیں اس کا بہت زیادہ نقصان ہوا، پوری کوشش کر رہے ہیں کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جائے، آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرلی ہیں، ہم آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ اگر میرے خلاف بھی کوئی کرپشن کا ثبوت ہے تو لے کر آئیں، جھوٹے الزامات لگانا مناسب نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے پوری اپوزیشن کو دیوار سے لگا دیا تھا، پونے 4 سال ان کو کسی کے خلاف کرپشن کا ثبوت نہ ملا، اگر کرپشن کے ثبوت نہیں ہیں تو منہ بند رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کا کپتان ایک ہوتا ہے، جب تک 10 کھلاڑی کپتان کے ساتھ محنت نہ کریں ٹیم کامیاب نہیں ہوسکتی، کسی بھی ٹیم کی کامیابی ٹیم ورک ہے، گزشتہ حکومت نے ترکیہ سے تعلقات خراب کیے، ہمیں اربوں ڈالرز کی گندم امپورٹ کرنی پڑی، گزشتہ حکومت میں گندم کی مقدار میں کمی ہوگئی تھی۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان بچوں کو قرضے دینے کیلئے اربوں روپے رکھے گئے ہیں، دیہاتوں میں زرعی قرضے فراہم کیے جائیں گے، نوجوان نسل ہی پاکستان کی کامیابی کی ضمانت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے یہ لیپ ٹاپس نہیں رشوت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے گزشتہ دور میں نوجوانوں کو گمراہ کیا، نوجوانوں کو 1 لاکھ لیپ ٹاپس دینے کا پروگرام دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔
Trending
- ادارے کے وسیع تر مفاد میں سی بی اے یونین کے ساتھ باضابطہ اجلاس منعقد کر کے اعتماد میں لیا جائے
- آئی ایس ایس آئی اور انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل پولیٹکس اینڈ اکونومکس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب
- امام بارگاہ حملہ کے شہداء کو خراج عقیدت، وزیراعظم کا مالی امداد کا اعلان
- شوق اورشاک
- ہمارے بزرگ جوشجرسایہ دار تھے
- مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر ہوچکا،معرک? حق میں بھارت کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا ، کشمیر میں کوئی بھی حکومت ہو وفاق کا تعاون جاری رہے گا،وزیر اعظم محمد شہباز شریف
- فلسطین ایک دو راہے پر: بورڈ آف پیس کے تحت فلسطینی مقصد کا مستقبل
- مزدوررہنماؤں کا پاکستان ورکرزفیڈریشن کے وائس چیئرمین چوہدری محمد اشرف کے بھتیجے کی وفات پر اظہارتعزیت
- باتسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت پنجاب اٹک
- پاکستان کے بیدار محافظ ہرفتنہ فنا کردینگے
Comments are closed.