لاہور(بیورورپورٹ )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہناہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں تمام اداروں کو بری طرح تباہ کیا، ملک میں چار سال نفرت کے بیج بوئے گئے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت ذرائع ابلاغ کی ضرورت ہے ، ریڈیو اور دیگر ذرائع ابلاغ قومی ورثہ اور وقت کی اشد ضرورت ہیں، سکرین کی سیاحت کے ذریعے پاکستان کا مثبت بیانیہ اجاگر ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سینما ہاوسز کا مقصد نوجوانوں کو سستی تفریح فراہم کرنا ہے ، ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں سینما اور تھیٹرز بنائے جائیں گے،نئی پالیسی کے تحت نوجوانوں کو فلم سازی کے میدان میں مواقع ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک خاص گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے ملک میں نفرت پھیلا رہا ہے ، گزشتہ 30سال کے دوران سینما ہاوسز پٹرول پمپ بن گئے، نوجوانوں کیلئے ڈیجیٹل براڈکاسٹنگ ٹریننگ لیب نہیں ہے، ڈیجیٹل براڈ کاسٹنگ ٹریننگ لیب کا قیام کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ علاقائی ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،عوام کو سستی تفریح فراہم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں،انڈسٹری کو بحال کرنے کیلئے حکومت نئی فلم پالیسی لیکر آئی ہے۔مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ آنے والا وقت پاکستان اور عوام کو جوڑنے والا وقت ہے ، یہ اقدامات اس لیے کررہے ہیں تاکہ کوئی 9مئی کا سانحہ دوبارہ نہ ہو ۔
Trending
- ادارے کے وسیع تر مفاد میں سی بی اے یونین کے ساتھ باضابطہ اجلاس منعقد کر کے اعتماد میں لیا جائے
- آئی ایس ایس آئی اور انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل پولیٹکس اینڈ اکونومکس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب
- امام بارگاہ حملہ کے شہداء کو خراج عقیدت، وزیراعظم کا مالی امداد کا اعلان
- شوق اورشاک
- ہمارے بزرگ جوشجرسایہ دار تھے
- مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر ہوچکا،معرک? حق میں بھارت کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا ، کشمیر میں کوئی بھی حکومت ہو وفاق کا تعاون جاری رہے گا،وزیر اعظم محمد شہباز شریف
- فلسطین ایک دو راہے پر: بورڈ آف پیس کے تحت فلسطینی مقصد کا مستقبل
- مزدوررہنماؤں کا پاکستان ورکرزفیڈریشن کے وائس چیئرمین چوہدری محمد اشرف کے بھتیجے کی وفات پر اظہارتعزیت
- باتسلیمات ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت پنجاب اٹک
- پاکستان کے بیدار محافظ ہرفتنہ فنا کردینگے
سوشل میڈیا پر ایک گروہ نفرت پھیلا رہا۔۔مریم اورنگ زیب
Prev Post
Next Post
Comments are closed.