اسلام آباد(زورآور نیوز)وفاقی تعلیمی بورڈ نیانٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا جس میں پنجاب کالج کے بچوں نے میدان مار لیا۔پنجاب کالج کی پری میڈیکل گروپ کی شاہنور نے 1075نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کامرس گروپ کے نتائج میں بھی تینوں پوزیشنز پنجاب کالج کے نام رہیں۔کامرس گروپ میں پنجاب کالج کی طالبہ حمدہ اشفاق نے 1064 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور گلشن فاطمہ کی 1031 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہو گئیں جبکہ پنجاب کالج کی ہی طالبہ ایمان خان نے 1030 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو پری میڈیکل گروپ میں تینوں پوزیشنز طالبات کی آئیں، پری میڈیکل میں پہلی پوزیشن ایشل شاہنور فاطمہ نے 1075 لے کر حاصل کی، ان کا تعلق پنجاب کالج ایچ الیون سے ہے، پری میڈیکل میں دوسری پوزیشن ہانیہ عثمان نے 1072 نمبر لیکر اپنے نام کی، ان کا تعلق آرمی پبلک سکول ہمایوں روڈ سے ہے، پری میڈیکل میں تیسری پوزیشن رد الملک نے 1066 نمبر لے کر حاصل کی، ان کا تعلق آرمی پبلک سکول راولپنڈی کینٹ سے ہے۔پری انجینئرنگ میں عشبا فاطمہ نے 1069 لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، ان کا تعلق آرمی پبلک سکول راولپنڈی کینٹ سے ہے، پری انجینئرنگ میں دوسری پوزیشن عائشہ ظفر نے 1059 لیکر اپنے نام کی، ان کا تعلق بھی آرمی پبلک سکول راولپنڈی کینٹ سے ہے، پری انجینئرنگ میں تیسری پوزیشن زویا احمد نے 1054 لیکر اپنے نام کی، ان کا تعلق آرمی پبلک سکول چکلالہ کینٹ سے ہے۔سائنس جنرل گروپ کی حرا عارف نے 1045 پہلی پوزیشن حاصل کی، سائنس جنرل گروپ کی ماہ نور تارڑ 1054 نمبر لے کر دوسری پوزیشن لے گئیں جبکہ عمارہ امین نے 1038 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر خان نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے 501 سنٹرز بنائے گئے تھے، رواں سال 30 مئی تا 22 جولائی کے درمیان امتحانات لئے گئے، آج 42 دن کے بعد ہم نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان کیا، فیڈرل بورڈ گزشتہ دو سال سے ای مارکنگ سسٹم پر شفٹ ہو چکا ہے، اگلے سال سے فیڈرل بورڈ نے پاسنگ پرسنٹیج 40 فیصد مقرر کر دی ہے۔واضح رہے کہ رواں برس انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو میں کامیابی کا تناسب 83.86 جبکہ پارٹ ون میں کامیابی کا تناسب 61.82 فیصد رہا ہے۔
Comments are closed.