قائد حزب اختلاف اور وزیر اعلیٰ نے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے دو نام پیش کر دیئے

کوئٹہ(زور آور نیوز)قائد حزب اختلاف کے بعد وزیراعلی بلوچستان میر عبدلقدوس بزنجو نے بھی نگران وزیراعلی کیلئے 2 نام پیش کر دیے۔وزیراعلی بلوچستان میر عبدلقدوس بزنجو کی جانب سے صوبے کے نگران وزیراعلی کیلئے نصیر بزنجو اور علی حسن زہری کے نام پیش کیے گئے ہیں۔گزشتہ روز قائد حزب اختلاف کی جانب سے بھی 2 نام پیش کیے گئے تھے، اپوزیشن نے علی مردان ڈومکی اور عثمان بادینی کے نام بطور نگران وزیراعلی پیش کیے تھے۔

 

Comments are closed.