لندن(شمشاد مانگٹ) مسلم ہینڈ انٹرنیشنل کے چیئرمین سید لخت حسین نے کہا ہے کہ مسلم ہینڈز پوری دنیا میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے مسلم ہینڈز اب کھیلوں کی دنیا میں بھی اپنا کردار موثر انداز میں ادا کر رہی ہے ۔سٹریٹ فٹ بالر پوری دنیا میں جھنڈے گاڑھ رہے ہیں گذشتہ روز ناروے میں مخالف ٹیم کو گیارہ گولوں سے ہرایا اور اس سے پہلے سٹریٹ فٹ بالرز نے عالمی کپ میں ایک بار دوسری اور پھر تیسری پوزیشن بھی حاصل کی ۔لندن میں صحافیوںکے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم ہینڈز کرکٹ اکیڈمی بھی اب کرکٹ کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہے
قومی کرکٹر زمان خان بھی ہمارا فخر ہے اور انیوالے سالوں قومی سطح پر مسلم ہینڈز کرکٹ اکیڈمی کے تربیت یافتہ کرکٹر نمودار ہونگے ۔سید لخت حسنین نے کہا کہ ان معاملات میں حکومت کی سرپرستی بھی بہت ضروری ہے ۔مفت کھانے کی فراہمی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لندن مین اوپن کچن کے نام سے ہم یہ کام کر رہے ہیں اور یہ عظیم کام احسان باری کی نگرانی میں ہو رہا ہے۔اس کے علاؤہ ہم فرانس ناروے ۔ترکی اور کئی دوسرے ملکوں یہ بڑا کام ابتدائی طور پر شروع کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہم بہترین تعلیم کی فراہمی کو بھی یقینی بنا رہے ہیں چونکہ ہمارا مقصد دین اسلام کے راہنما اصولوں کے مطابق انسانیت کی خدمت کرنا ہے!
Comments are closed.