فیڈرل گورنمنٹ ایملائیز ہاؤسنگ اتھارٹی
-10ماؤ ایریا، سیکٹر G-10/4، اسلام آباد
تاریخ: 02-08-2023 پریس ریلیز
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلا ئز ہاؤسنگ اتھارٹی کے پروجیکٹ گرین انکلیو ون میں 800 پلاٹس کا قبضہ اور ہاؤسنگ اتھارٹی کے اپارٹمنٹ پروجیکٹس میں ترقیاتی کاموں کا دوبارہ آغاز
کل بروز جمعرات مؤرخہ03 اگست 2023 کو وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات جناب مولانا عبدالواسع صاحب ہاؤسنگ اتھارٹی گرین انکلیو ون کے الاٹیز کو 800 پلاٹوں کا قبضہ دیں گے موقع پر تیزی سے کام جاری ہے۔قبضہ وصولی کے بعد الاٹیز نقشوں کی منظوری اورمکانات کی تعمیرکر سکیں گے۔ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کا کہنا ہے 2009 سے جو الاٹیز قبضہ وصولی کا انتظار کر رہے تھے۔ہاؤسنگ اتھارٹی نے جو وعدہ ان سے کیا تھا اس کی تکمیل کا وقت آگیا ہے۔
وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کا ذیلی ادارہ ایف جی ای ایچ اے جو کہ سرکاری ملازمین کو پلاٹ اور فلیٹس صرف لاگت پر مہیا کرتا ہے۔ایف جی ای ایچ اے نے چار اپارٹمنٹس پروجیکٹس کشمیر ایونیواسلام آباد، سکائی لائنز اسلام آباد،چکلالہ ہائٹس راولپنڈی،اور لائف سٹائل ریزیڈنسی لاہور جن کا آغاز 2020 میں ہوا اور 2022 میں سریا،سیمنٹ اور متفرق اشیاء کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے رک گئے تھے۔
ایف جی ای ایچ اے کے بورڈ نے کمیٹی کی سفارشات پر 27 ویں اجلاس منعقدہ 20 جولائی 2023 میں تمام پروجیکٹس کے مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے اور ترقیاتی کاموں کے دوبارہ آغاز کی منظوری دے دی۔بورڈ نے ہدایت جاری کی کہ قواعد و ضوابط کے مطابق عمل درآمد کیا جائے۔رکے ہو ئے تمام پروجیکٹس پر تعمیراتی کاموں کا آغاز جلدی ہو جائے گا۔مزید برآں کیٹیگر ی سی(c)کے اپارٹمنٹس کی تعمیر کا آغاز مؤرخہ 05اگست بروز ہفتہ بدست مبارک وفاقی وزیرہاؤسنگ و تعمیرات جناب مولانا عبدالواسع ہو گا۔
Comments are closed.