بالی ووڈ اداکار گووِندا نے خود کو گولی مارلی
ہسپتال منتقل فلم اسٹار گووِندا نے اپنے لائسنس یافتہ ریوالور سے خود کو گولی مار لی، بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ صبح 4 بج کر 45 منٹ کے قریب پیش آیا جب گووِندا کے ہاتھ سے گولی چلی، زخمی ہونے پر گووِندا کو ممبئی کے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ گووِندا کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ انہوں نے اتفاقی طور پر اپنے ریوالور پر اپنی ہی ٹانگ پر گولی چلا دی تھی جس کے نتیجے میں گووِندا زخمی ہوگئے۔ اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی گووِندا کے خاندان اور ٹیم کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔آج صبح سویرے گووِندا کو بھارتی شہر کلکتہ روانہ ہونا تھا جنہیں ریوالور کا معائنہ کرنے کے دوران اپنی ہی غلطی کے باعث گولی لگی، تاہم ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گووِندا کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے گووِندا کا ریوالور قبضے میں لےکر تفتیش شروع کردی۔
Comments are closed.