اسلام آبادپولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری

ماہ فروری کے دوران ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے ،فینسی ، غیر نمونہ اوربغیر نمبر پلیٹس ،بغیر ہیلمٹ ،غیرقانونی پارکنگ ،اشارے کی خلاف ورزی ،سیٹ بلیٹ کا استعمال نہ کرنے اور دیگر قوانین کی خلاف ورزی پر 61842 ڈرائیورز کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ٹریفک کے بہاوکو برقرار رکھنے ، مربوط ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر کرنے اورٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات جار ی ہیں،اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ماہ فروری میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 61842 ڈرائیورز کیخلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں،جن میں 5747غیر نمونہ نمبر پلیٹس ،3769 بغیر ہیلمنٹ, 14163غیر قانونی پارکنگ ، 2340مخالف سمت کے استعمال ، 6397اشارے کی خلاف ورزی ،2955سیٹ بیلٹ اور 1087فون کے استعمال، 854 کالے شیشے اور دیگر خلاف ورزیوں پر 25617, شامل ہیں،جبکہ 8458 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو سنگین خلاف ورزی پر مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا،چیف ٹریفک آفیسراسلام آبادکیپٹن (ر)سید ذیشان حیدرنے تمام زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی طورپرہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور ٹریفک کے بہاو میں رکاوٹ بننے والے عناصر خصوصاً جو ٹریفک ڈسپلن کو متاثر کرتے ہیں ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کو مزید سخت اور موثر بنایا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ تجارتی مراکزمیں پارکنگ کے لئے مختص جگہ پر پارکنگ کو یقینی بناتے ہوئے نوپارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رعایت نہ دی جائے،فٹ پاتھ پر پیدل چلنے والوں کا حق ہے فٹ پاتھ پر کسی قسم کی پارکنگ یا رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،شہر ی ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں،ٹریفک قوانین کی پاسداری محفوظ زندگی کی ضمانت ہے،شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اسلام آبادپولیس سے تعاون کریں تاکہ شہر میں مربوط ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوںکو حادثات سے محفوظ رکھا جاسکے۔

Comments are closed.